اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں امام بارگاہ پر کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملے کے شہداء کے اہل خانہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بے گناہ افراد پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور اسے دین اسلام کی تعلیمات اور انسانی اقدار کے منافی جانتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگردانہ اقدامات پاکستانی عوام اور ملت اسلامیہ کے دشمنوں کے مفاد میں ہیں۔ اور اس میں شک نہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے بدامنی اور فرقہ واریت کے علل و اسباب کا قلع قمع کردیں گے۔ واضح رہے کہ جمعے کی رات کو راولپنڈی شہر میں واقع ایک امام بارگاہ پر دہشتگردانہ حملے میں کم از کم آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگۓ تھے۔ طالبان سے الگ ہونے والے دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔
.......
/169